فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے: عطا تارڑ
12-25-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ادارہ سزا دیتا ہے، فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم کا یوم ولادت منا رہے ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قائد اعظم کے وژن کے مطابق ملک کی خدمت کی کوشش کی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار نے ملٹری کورٹ پر سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، تحریک انصاف کی طرف سے واویلا کیا جا رہا ہے، دفاعی تنصیبات پر حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، 9 مئی کے ملزمان کو قانون کے مطابق سزا ملے گی، بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں فوجی عدالتوں کے فضائل بیان کرتے تھے۔ عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ تک وکیل کا حق حاصل ہے، فیملی سے ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے، ریکارڈ تک رسائی ہوتی ہے۔