ڈائیلاگ کے بغیر سیاست کا کوئی وجود نہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
12-25-2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ کے بغیر سیاست کا کوئی وجود نہیں۔
اپنے بیان میں ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو زمین کے بنیادی حقوق بھی میسر نہیں، مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم اور کرپشن کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتے، احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہ کریں، پُرامن طریقے سے مسائل حل کریں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہماری سیاست الفاظ اور بات چیت کی اہمیت پر مبنی ہے، بات چیت ضروری ہے۔