سوئی ناردرن کا کرسمس کے موقع پر گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ

12-25-2024

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن نے کرسمس کے موقع پر گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کرسمس کے موقع پر گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، چھٹی کے روز بھی ایمرجنسی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔