وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جنوری میں منیارٹیز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان
12-25-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوری میں منیارٹیز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں کرسمس کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی پاکستان کے لئے بہت بڑی بڑی خدمات ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منیارٹیز کارڈ شروع کرنے جا رہے ہیں، میرا بس چلے تو اقلیتوں کا بجٹ 5 ہزار فیصد بڑھا دوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام تر توجہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل پر ہے جہاں آپ کو خوف نہ ہو کہ کوئی آپ کو مار دے گا یا گھر جلا دے گا، کوئی کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں۔ اس موقع پر مریم نواز نے کرسمس کا خصوصی کیک کاٹا اور اپنی اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے مسیحی برادری کو مبارک باد بھی پیش کی۔