برائلر مافیا بے لگام، قیمت میں یکمشت 37 روپے اضافہ
12-25-2024
(لاہور نیوز) برائلر مافیا بے لگام ہو گیا، انتظامیہ برائلر کی مصنوعی قلت ختم کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔
برائلر گوشت کی قیمت میں یکمشت 37 روپے اضافہ کر دیا گیا، مرغی کا گوشت 482 روپے سے بڑھ کر 519 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر کے دام 25 روپے فی کلو بڑھ گئے۔ فی درجن انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافہ سے 328 روپے ہو گئی۔