ماحول دوست الیکٹرک بسیں نئے سال کے آغاز میں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی
12-25-2024
(لاہور نیوز) لاہوریوں کیلئے خوشخبری آ گئی، ماحول دوست الیکٹرک بسیں نئے سال کے آغاز میں شہر کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بسیں چلانے کے لئے آپریٹر کو ہائر کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے چین میں تیار کردہ بسوں کی مکمل ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں الیکٹرک بسوں کے ہر ضروری پہلو کی مکمل ٹیسٹنگ دکھائی گئی ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ الیکٹرک بسوں کو شارٹ سرکٹنگ سے مکمل محفوظ بنانے کیلئے پانی میں سے بھی گزارا گیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے مزید بتایا کہ عوام کو محفوظ اور پرسکون سفر کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔