صورتحال کے مطابق کھیلتا ہوں، اولین ترجیح ٹیم کی کامیابی ہے : سعود شکیل

12-25-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل نے کہا ہے کہ صورتحال کے مطابق اننگز کھیلتا ہوں، اولین ترجیح ٹیم کی کامیابی ہوتی ہے۔

سنچورین میں پریس کانفرنس کے دوران سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم کا کوچنگ گروپ تبدیل ہوا ہے، ڈیڑھ دو سال سے کوچز سیٹل نہیں ہورہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عاقب جاوید سمیت دیگر کوچنگ سٹاف سے پرانے رابطے ہیں اس وجہ سے اُن کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ سعود شکیل نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے مطابق اننگز کھیلتے ہیں اولین ترجیح پاکستان ٹیم کی کامیابی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔