مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں: جاوید لطیف
12-24-2024
(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹ سےعام ورکرز کو سزا ہوئی، اگر مذاکرات ہونے تھے تو عام ورکرز کے لیے کیوں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں عالمی قوتوں کا دباؤ ہے، مجبوری میں دونوں سائیڈ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات کے حق میں ہوں، نو مئی 26 نومبر کی پہلے معافی مانگنی چاہیے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی کی مقبولیت پربحث نہیں کرنا چاہتا، کیا مقبولیت اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ اداروں پر حملہ کر دیں، عالمی مالیاتی ادارے اپنا مفاد دیکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال سی پیک بند رکھا۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں میں بیٹھے لوگ دباؤ لے رہے ہیں، سول عدالتوں سے گڈ ٹو سی یوکہا جائے گا تو پھر ملٹری کورٹ ہی آپشن ہے۔