پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل
12-24-2024
(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی، اسلحہ مرمت کرنے کے لائسنس کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کر دیا گیا۔ اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو سونپ دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلحہ ریپئیررز کے ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کو دیا گیا ہے، موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات پہلے ہی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض ہو چکے ہیں، ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو سونپے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ اسلحہ لائسنس بارے اپڈیٹڈ ریکارڈ محکمہ داخلہ سے شیئر کرنے کے پابند ہوں گے۔