پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ کا معاملہ، گورنر ہاؤس میں اجلاس جاری

12-24-2024

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پاور شیئرنگ کے معاملہ پر گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، مخدوم احمد محمود، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ شریک ہیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر احد خان چیمہ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نبیل اعوان بھی اجلاس میں شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس میں جاری اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مقامی سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جا رہی ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی گفتگو کا عمل جاری ہے۔