پہلی تین روزہ ’میڈ ان پاکستان جدہ ‘ نمائش 5 سے7 فروری کو ہو گی: جام کمال

12-24-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پہلی تین روزہ ’’میڈ ان پاکستان جدہ‘‘ نمائش پانچ سے سات فروری کو جدہ میں ہو گی۔

وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ ’’پہلی میڈ ان پاکستان نمائش جدہ ‘‘تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گی، نمائش پاکستان کی صنعتی مہارت اجاگر کرے گی اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے پہلی میڈ ان پاکستان نمائش منعقد ہو گی۔ وفاقی وزیر  نے بتایا کہ نمائش میں ٹیکسٹائل، لیدر، زراعت، دوا سازی اور آئی ٹی سمیت کئی شعبے شریک ہوں گے اور بی ٹو بی سیشنز میں کاروباری تعلقات استوار کرنے پر زور دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ نمائش کے کامیاب انعقاد کے لئے سعودی عرب نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جام کمال نے کہا کہ ویڈیو پروموشن سمیت میڈیا مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نمائش کے دوران بڑے پیمانے پر کاروباری معاہدوں کی توقع ہے۔