پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گئی

12-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، انڈیکس نے ایک بار پھر 15 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو لیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 036 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید 17 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.57 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔