پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان
12-24-2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ پر بریک تھرو کا امکان پیدا ہو گیا۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج گورنر ہاؤس میں ہو گا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی نمائندگی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجہ پرویز اشرف، مخدوم سید احمد محمود، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی اور پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کرینگے۔ ن لیگ کی طرف سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ ، رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لوکل سطح پر درپیش مسائل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے پنجاب میں تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔