مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 482 روپے مقرر

12-24-2024

(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافہ ہو گیا۔

 برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی کم ہونے سے مرغی مزید مہنگی ہو گئی، فی کلو قیمت 482 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر کے نرخ میں بھی 5 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ ادھر فی درجن انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی، ایک روپے اضافے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 327 روپے ہو گئی۔