ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی
12-24-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی۔
ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔ انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ سپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کر کان پک گئے ہیں۔