ہیئر پولیس کی کارروائی، شراب فروش بھاری کھیپ سمیت گرفتار
12-24-2024
(لاہور نیوز) ہیئر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش بھاری کھیپ سمیت گرفتار کر لیا۔
ہیئر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان کے مطابق ہیئر پولیس نے تازہ کارروائی میں ملزم عرفان سے تیار شدہ 111 شراب کی بوتلیں اور 570 لٹر زہریلی کَچی شراب برآمد کر لی۔ ملزم نے کرسمس نائٹ اور نیوایئر نائٹ پر شراب سپلائی کرنا تھی۔