مریم نفیس اور سوشل میڈیا صارفین میں لفظی گولہ باری ،اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا

12-23-2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نفیس ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور ان کی صارفین کے ساتھ سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے مداحوں کو انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سُنائی تھی کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے،تاہم  اداکارہ نے اب لندن سے کرسمس کی تیاریوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس کے ساتھ سنہرے رنگ کی اونچی سینڈل بھی پہن رکھی ہے  جس پر  سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز نہ بھایا اور انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ ایک صارف نے لکھا ’شرم کرو‘، جس پر مریم نفیس بھی غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے جواب دینے پر مجبور ہوگئیں اور صارف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس کا جوب دیا ’تم بھی شرم کرو، اتنے فارغ کیوں ہو جاؤ کوئی کام کرو‘۔