ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
12-23-2024
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، تاہم شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ہلکی بارش، بوندا باندی جبکہ مری، گلیات اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر سموگ، دُھند چھائی رہی، سب سے زیادہ بارش قصور میں 5 ملی میٹر، لاہور ایئرپورٹ 2، سٹی 1 اور منگلا میں 2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، مری میں 2 انچ برفباری ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 9 ، سکردو منفی 8، گوپس منفی7، استور، گلگت، کوئٹہ منفی 5، بگروٹ، کالام، قلات منفی 4، چترال، دیر اور ہنزہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔