لاہور: کرسمس کی تیاریاں عروج پر، چرچ روشنیوں سے جگمگا اٹھے
12-23-2024
(لاہور نیوز) شہر بھر میں مسیحی برادری کی طرف سے کرسمس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، چرچ روشنیوں سے جگمگا اٹھے، سیحی برادری گرجا گھروں میں امن و سلامتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔
شہر بھر کے چرچ روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں ، جگہ جگہ کرسمس تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، بہار کالونی، کنگ ٹی وی کنزیومنگ فائر چرچ کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے, کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری پرجوش ہے، مسیحی برادری گرجا گھروں میں امن و سلامتی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ مسیحی برادری نے اپنے مذہبی تہوار کو جوش وخروش سے منانے کے لیے بازاروں کا رخ کر لیا ہے، کرسمس ڈے کے موقع پر نئے کپڑے اور جوتے خریدے جارہے ہیں، کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں چرچز کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ گھروں میں مخصوص مٹھائیاں اور میٹھے پکوان کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،کرسمس برادری کے فلاحی ادارے ، نادار، مسیحی برادری میں کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ تحائف بھی تقسیم کر رہے ہیں، مسیحی برادری 24 اور 25 دسمبر کی رات کرسمس منائے گی۔