چودھری شجاعت کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
12-23-2024
(لاہور نیوز) چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
چودھری شجاعت حسین نے مدرسہ بل پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا، چودھری شجاعت حسین نے افہام و تفہیم سے مسئلہ کے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا مجھے خوشی ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آئندہ بھی مدارس کے مسئلہ پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔