گنگا رام ہسپتال میں ادویات کی چوری کی واردات ناکام، مقدمہ درج

12-23-2024

(لاہور نیوز) سول لائنز کے علاقہ میں واقع گنگارام ہسپتال میں ادویات کی چوری کی واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ  نے ملزمان کیخلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرا دیا، گنگارام ہسپتال میں ملزمان ادویات کی چوری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت گنگارام ہسپتال میں اجلاس ہوا جس میں  وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید اور ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایس پی سول لائنز ڈویژن بابر، پروفیسر نوید و دیگر فیکلٹی ممبران سمیت تفتیشی افسران شریک ہوئے، ایم ایس گنگارام ہسپتال نے خواجہ سلمان رفیق کو چوری کی واردات سے متعلق بھی آگاہ کی۔ خواجہ سلمان رفیق  نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی چوری ایک سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے، چوری میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔