سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیک کاٹا
12-23-2024
(لاہور نیوز) کرسمس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ کرسمس تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے اتحاد اور تمام مذاہب کے احترام پر زور دیا، چیف جسٹس نے مسیحی برداری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کو مبارکباد دی۔ چیف جسٹس نے نظام انصاف میں مسیحی سٹاف ممبران کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ تقریب میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھی شرکت کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔