برائلر گوشت 7 روپے مہنگا ، سرکاری قیمت 475 روپے فی کلو مقرر

12-23-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف نیچے نہ آیا، مارکیٹ میں منافع خور بھی سرگرم ہیں۔

پولٹری مصنوعات غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں، برائلر گوشت 7 روپے مہنگا ، فی کلو سرکاری قیمت 475 روپے مقرر ہو گیا، فارمی انڈے مزید ایک روپیہ اضافے سے 326 روپے فی درجن ہو گئے، مارکیٹ میں ایک انڈا 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پرچون میں ٹماٹر 240 روپے فی کلو تک جا پہنچے، ٹینڈے فارمی 160 ، بند گوبھی 80 اور پھول گوبھی 120 روپے فی کلو ہے۔ پھل بھی غریب کے لئے خواب ہو گئے، فروٹر درجہ اول 260 روپے فی درجن ہیں، کھجور ایرانی 580 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں پولٹری مصنوعات اور سبز مصالحہ جات کی قیمتیں سمجھ سے باہر ہیں، مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کہیں دکھائی نہیں دے رہا، عوام اشیاء مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔