محسن نقوی کی رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ آمد، والد کے انتقال پر اظہارافسوس

12-23-2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایم این اے رضا حیات ہراج کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

محسن نقوی نے والد کے انتقال پر رضا حیات ہراج اور سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کیا، انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ محسن نقوی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔