پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے گولڈ میڈل جیت لیا
12-23-2024
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ریسلر ہارون مسیح نے پنجاب پولیس انٹر رینج ریسلنگ چیمپئن شپ 2024 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ہارون مسیح نے پنجاب پولیس انٹر رینج ریسلنگ چیمپئن شپ 2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سیف سٹیز ریسلر نے 79 کلو گرام کیٹیگری میں 4 مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی، انہوں نے پولیس ریسلنگ چیمپئن شپ فائنل میں گوجرانوالہ کے پہلوان کو زیر کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے ہارون مسیح کو گولڈ میڈل جیتنے پر کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا، انہوں نے ہارون مسیح کو نیشنل گیمز میں بھی میڈل جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ریسلر ہارون کو میڈل پہنایا اور شاباش دی۔