لاہور میں ہونے والی ہلکی بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر

12-23-2024

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ہونے والی ہلکی بارش سے ہی لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔

بارش کے باعث لیسکو کے 170 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ لیسکو کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے مینٹیننس سیزن جاری ہے، مینٹیننس ہونے کے باجود موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش نے ہی ترسیلی نظام کی خامیوں کا پول کھول دیا اور بارش ہوتے ہی فیڈرز ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔  لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی فیلڈ عملے کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، لیسکو کا عملہ فیڈرز بحالی میں مصروف ہے۔