پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

12-23-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 720 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔