محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
12-22-2024
(لاہور نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔