مختلف مقامات پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کا خاکستر
12-22-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر گزشتہ 8 گھنٹوں کے دوران آگ لگنے کے 4 واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شفیق آباد اور امین پارک بند روڈ کے قریب واقع گودام میں آگ لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سمن آباد لیکن قیمتی سامان آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گیا، اسی طرح شباب چوک کے قریب مکان کی بالائی منزل پر آگ لگنے سے گھریلو سامان متاثر ہوا جبکہ لٹن روڈ، پونچھ روڈ پر فوٹو کاپی کی دکان میں آگ لگنے سے ضروری ساز و سامان جل گیا، شیراکوٹ، شاہین آباد میں پلاسٹک کے گودام میں بھی آگ لگنے کے باعث قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تمام واقعات میں ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیموں کی جانب سے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا۔