شام 5بجے کے بعد کھانا کونسی خطرناک بیماریوں کو دعوت دے سکتا ہے؟جانئے

12-22-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے شام 5بجے کےبعد کھانے سے خطرناک بیماریوں کی زد میں آنے سے متعلق آگاہ کردیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہمطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد یومیہ تجویز کردہ کیلوری کی مقدار کا 45 فیصد سے زیادہ کھانا جسم میں زیادہ گلوکوز سے منسلک ہوسکتا ہے، خاص طور پر بوڑھے بالغوں میں۔یہ وقت کے ساتھ صحت کو نمایاں طور پر نقصان پہنچاتا ہے جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما، قلبی خطرہ اور دائمی سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ دیر سے کھانے سے متعلق پہلے فرض کیا گیا تھا کہ اس سے میٹابولزم سست روی کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔تاہم نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کسی شخص کے وزن یا عام کیلوری کی مقدار سے قطع نظر دن کے مخصوص حصوں میں کھانا گلوکوز میٹابولزم پر اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔ تحقیق میں 50 سے 75 سال کی عمر کے 26 شرکا کو شامل کیا گیا جن کا وزن زیادہ یا موٹاپے کے زمرے میں آتے تھے۔ انہیں دو گروہوں میں درجہ بند کیا گیا،جلدی کھانے والے (جو اپنی روزانہ کی زیادہ تر کیلوریز شام 5 بجے سے پہلے کھا لیتے تھے) اور دیر سے کھانے والے (جنہوں نے شام 5 بجے کے بعد اپنی کیلوریز کا 45 فیصد یا اس سے زیادہ کھایا)۔ شرکا کا پھر اورل گلوکوز ٹولرینس ٹیسٹ کیا گیا جس میں دیر سے کھانے والوں میں 30 اور 60 منٹ کے بعد گلوکوز کی سطح نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی جو زیادہ گلوکوز (شوگر) کی نشاندہی کرتی ہے۔