مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

12-22-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے ہوا ہو گئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔

لاہور میں ٹماٹر کے سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 190 روپے کلو پر پہنچ گئے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 220 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں آلو 85 کے بجائے 100 روپے ، لہسن 575 کے بجائے700روپے ، ادرک 350 کے بجائے 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 80 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے۔ اسی طرح پالک اور ساگ 40 سے 50 روپے کلو ہیں جبکہ موسمی سبزیوں میں شلجم 50، مولی40 اور گاجر 70 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو کمی ہو ئی ہے جس کے بعد فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 468 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 325 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔