بابراعظم ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

12-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ہاشم آملہ اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ کے پاس ہے، انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا رکھے ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6000 رنز مکمل کئے تھے۔ بابر اعظم نے 119 اننگز کھیل کر 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں 6000 کے ہندسے تک پہنچنے کیلئے 95 رنز درکار ہیں، اگر جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بابراعظم یہ کارنامہ انجام دے دیں تو وہ سب سے کم اننگز میں تیز ترین 6000 رنز بنانے والے بیٹر بن جائیں گے۔