چار دن میں مرغی کا گوشت 72 روپے مہنگا ہو گیا
12-21-2024
(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت مزید بڑھ گئی، چار دن میں مرغی کا گوشت 72 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔
آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گوشت 475 روپے کلو ہوگیا، گزشتہ روز گوشت 468 روپے کلو تھا۔ زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے کلو ہوگیا ہے۔ لاہورانتظامیہ نے سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔