پروٹیز کو کلین سویپ کرنے کا مشن، قومی سکواڈ جوہانسبرگ پہنچ گیا
12-21-2024
(لاہور نیوز) ون ڈے سیریز میں شاہین پروٹیز کو کلین سویپ کرنے کو تیار ہیں، تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے قومی سکواڈ کیپ ٹاؤن سے جوہانسبرگ پہنچ گیا۔
قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر بارٹ مین گھٹنے کی انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہر ہوگئے، دونوں ٹیموں میں جوڑ 22 دسمبر کو پڑے گا۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔