اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی، گیند کے بعد جنگلا بھی چوری ہوگیا
12-20-2024
(ویب ڈیسک) دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے معروف پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کا حفاظتی جنگلا بھی چوری ہوگیا۔
صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے حفاظتی مجسمے کے جنگلے کو چوری کرنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے،جس میں چور کو جنگلہ اکھاڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس تھانہ کینٹ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔ نہایتی مہنگے علاقے ماڈل ٹاؤن میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ نشئی اور چوروں کا ٹارگٹ بنتا آیا ہے، 3 سال قبل مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کرلی گئی تھی۔کنٹونمنٹ بورڈ نے ہاکی اور گیند چوری ہونے کے بعد یادگاری مجسمہ کو محفوظ رکھنے چبوترہ بناکر اس کے گرد حفاظتی آہنی جنگلہ بھی لگایا گیا تھا تاہم اب وہ بھی چور لے اُڑے۔یادگاری مجسمہ سے ہاکی اور گیند چوری ہونے کے بعد سول سوسائٹی نے ایک عارضی ہاکی اور گیند بھی لگادی تھی۔