غالب مارکیٹ: طلبہ میں تصادم، واقعہ کا مقدمہ درج، دو ملزمان گرفتار
12-20-2024
(لاہور نیوز)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ایف سی کالج کے طالب علم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
انس نامی طالب علم کو نجی یونیورسٹی کے طلباء نے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ گلبرگ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم کے چچا کے بیان پر درج کیا گیا۔ ویڈیو میں چار ملزمان کو نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔