لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ’آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر‘کے عنوان سے آگاہی سیمینار

12-20-2024

(لاہور نیوز) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں "آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر"کے عنوان سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔

سیمینار کا انعقاد شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے کیا، سیمینار میں مہمان خصوصی وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھی، سیمینار میں خصوصی شرکت ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سمیرا ستار  نے کی۔ گیسٹ سپیکر ڈاکٹر اسد عباس، سید کاظم مقدس، ڈاکٹر افاف منظور اور ڈاکٹر صوبیہ آصف نے آٹسٹک بچوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔  ان کا کہنا تھا آٹسٹک بچوں کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ قابل تحسین کام کر رہا ہے۔