سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں

12-20-2024

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں اور 2 پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں۔

مارکیٹ میں پیاز 160 ، ٹماٹر 220 ، لہسن 720 ، ادرک 450 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، ٹینڈے 10 روپے ، میتھی 5 روپے کلو مہنگی کر دی گئی، پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 120 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، سیب 320 ، انار بدانہ 850 ، انگور 450 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ ادھر مرغی کا گوشت یکمشت 29 روپے مہنگا کر دیا گیا، فی کلو گوشت 468 روپے کلو مقرر ہو گئی، زندہ برائلر کے نرخ بھی 20 روپے بڑھ گئے ، انڈے 324 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔