لاہور میں خشک سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

12-20-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے 24 اور 25 دسمبر کو مزید ٹھنڈی ہواؤں کی لہر کی پیشگوئی کی ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم ٹھنڈی ہواؤں کی ایک اور لہر داخل ہو گی۔ ادھر شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی نہ آ سکی اور لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 230 ریکارڈ کیا گیا، اس کے ساتھ ہی لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ، سرد ہواؤں کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔