انسداد پولیو مہم، پنجاب میں 1 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جا چکے

12-19-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز ہے، پولیو ورکرز ڈور ٹو ڈور جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں۔

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز جاری ہے، پہلے تین دنوں میں 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، لاہور میں 8 لاکھ 95 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 4 لاکھ 34 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، ملتان میں 7 لاکھ 13 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، فیصل آباد میں 6 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے ہم پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، سب کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ انچارج پولیو پروگرام عدیل تصور کا کہنا ہے کہ آج سے 33 اضلاع میں کیچ اپ کا آغاز ہو گیا ہے، اس دوران ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، اضلاع کیچ اپ پر خصوصی توجہ دیں اور ہر بچے کو قطرے پلائے جائیں۔