پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کے 8 کارکنان اشتہاری قرار

12-19-2024

(لاہور نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنان اشتہاری قرار دیئے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ ملزم طیب مجید، انعام الحق، احمد، عبداللہ، وسیم، حمزہ، امیر گل اور طلال کو اشتہاری قرار دیا گیا۔