سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا

12-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 500 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 509 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 3 پیسے سستی ہو گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278.23 روپے سے کم ہو کر 278.20 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا ہے۔