فضائی آلودگی بڑھنے سے ہسپتالوں میں خشک کھانسی کے مریضوں میں اضافہ
12-19-2024
(لاہور نیوز) فضائی آلودگی بڑھنے سے ہسپتالوں میں خشک کھانسی اور سانس میں دشواری کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔
بچوں میں نمونیہ، چیسٹ انفیکشن اور خشک کھانسی کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں، آنکھوں میں جلن اور جلدی امراض میں بھی اضافہ ہونے لگا جبکہ عارضہ قلب اور دمہ کے مریض بھی شدید متاثر ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے اس وقت ہسپتالوں میں فضائی آلودگی، انفلوئنزا اور وائرل انفیکشن پھیلا ہے، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں بیمار ہو رہے ہیں، سانس میں دشواری کے مریض گھروں سے باہر نہ جائیں، پھیپھڑوں اور دمہ کی مریضوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔