پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

12-19-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کیپ ٹاؤن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے قومی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے، دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔