ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

12-18-2024

(لاہور نیوز) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 24 دسمبر سے ہو گا، موسم سرما کی چھٹیاں 5 جنوری تک جاری رہیں گی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کالجز میں آنرز کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی، یونیورسٹی اور دیگر شیڈولڈ امتحانات جاری رہیں گے۔