آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی کارروائی، خطرناک اشتہاری ملزم محمد جواد گرفتار
12-18-2024
(لاہور نیوز) آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری ملزم محمد جواد کو گرفتار کر لیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، آرگنائزڈ کرائم یونٹ کینٹ کے انسپکٹر محمد قمر ساجد اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نیازی اڈہ کے قریب کارروائی کی، علاقہ تھانہ شرقپور شریف کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم محمد جواد گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی(OCU) کینٹ میاں قدیر احمد کا کہنا تھا ملزم عرصہ 3 سال قبل شہری نذیر احمد کو قتل کرکے فرار ہو گیا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو پیشہ ورانہ سکلز ، پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی(OCU) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی میاں قدیر احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔