اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگنے کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا

12-18-2024

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم کی ہدایت کے باوجود اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف اضلاع میں اساتذہ کی ڈیٹا کولیکشن پر ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو تدریسی کے علاوہ دیگر امور کی ذمے داری دی جا رہی ہے، وزیر تعلیم کی جانب سے ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی ہدایت کی گئی تھی، ایجوکیشن اتھارٹیز بھی وزیر تعلیم کی ہدایت کے خلاف عمل کرنے لگیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں سے تعلیمی امور متاثر ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر کو بھی اس ضمن میں ہدایت جاری کی جائے۔