ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی دفتر میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

12-18-2024

(لاہور نیوز) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کروائی جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے۔

کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران کی بھی شرکت ہوئی، کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے، تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات بھی کی گئیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کھلی کچہری کا مقصد فوری انصاف اور پولیس و عوام الناس کے مابین فاصلے ختم کرنا ہے، مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے، افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔