لاہور پولیس کی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 47 چرخیاں برآمد
12-18-2024
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 47 چرخیاں برآمد کر لیں۔
لاہور پولیس کی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، شاد باغ پولیس نے پتنگ فروش کے قبضے سے 1205 پتنگیں ، کیمیکل ڈور کی 47 چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ دوسری جانب تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے پتنگ فروش حماد بٹ اور عدنان کے قبضے سے 250 پتنگیں ، کیمیکل ڈور کی 21 چرخیاں اور دیگر مال برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔