مانگا منڈی: کمرے میں آگ لگنے سے خاتون سمیت دو بچے جھلس کر زخمی

12-18-2024

(لاہور نیوز) مانگا منڈی میں آگ لگنے سے خاتون سمیت دو بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردی سے بچنے کے لئے کمرے میں چولہا جلایا گیا، آگ نے بستروں کو لپیٹ میں لے لیا، بستروں پر موجود دونوں بچے جھلس گئے، بچوں کو بچاتے ہوئے ماں بھی جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، والدہ کا جسم 20 فیصد جھلس چکا ہے۔